عورت کو سمجھنا جتنا آسان ہے اتنا ہی بعض اوقات مشکل بھی ہے یہ ایک ایسی ہستی ہے جسے کوئی کم ہی سمجھ پاتا ہے کئی عورتیں بعض عورتوں سے مختلف ہوتی ہیں کہ شک ہونے لگتا ہے عورت کا تو یہ وصف نہیں تھا۔۔بے حد سخت مزاج،تندخو،شکی،آوارہ،بدچلن جبکہ بعض عورتیں وہ ہیں جو حقیقت میں عورت ہی ہیں اور عورتوں جیسی صفات رکھتی ہیں اور ایسی عورتوں کو سمجھنا ہی بے حد مشکل ہے میں خود کبھی اپنے آپ کو سمجھنے سے قاصر ہوجاتی ہوں کہ آخر میں چاہتی کیا ہوں اور میرا ایک طرف دل مائل کیوں نہیں رہتا دل تہیہ کرتا ہے غصے کا ۔۔کچھ ہی لمحے بعد دل بدل جاتا ہے۔۔کچھ اس طرح کے اور بھی حالات میں عورت خود اپنے آپ کو سمجھ نہیں پاتی تو ایک مرد عورت کو کیسے سمجھ پائے کہ وہ عجیب ہے یا جدید،وہ ناراض ہے یا اداس،،غصے میں ہے یا دکھاوا کررہی ہے،جب آپ سمجھیں کہ وہ غصے میں ہے درحقیقت وہ غصہ نہیں ہوتی وہ آپ پر اپنا حق جتا رہی ہوتی ہے،وہ اگر کسی بات سے آپکو روکے تو وہ ٹوک نہیں رہی ہوتی وہ اصلاح کررہی ہوتی ہے۔۔وہ پل پل آپکا دھیان رکھے تو وہ شکی نہیں ہوتی بلکہ آپ کو نقصان پہنچنے سے بچا رہی ہوتی ہے،اگر دنیا میں آپ کو عام لوگوں جیسا دیکھے تو اس کی محبت جاگتی ہے کہ آپ دنیا سے ممتاز کام کرتے نظر آئیں۔عورت کسی روپ میں بری نہیں ہوتی پر اسے سمجھنے والوں کے زاویے الگ ہوتے ہیں ہر کوئی اپنی سوچ کے مطابق ہی سمجھ پاتا ہے۔۔عورت کا بےحددھیان رکھنا بھی اسے خسارے میں ڈال دیتا ہے اور اسکا بے نیاز ہوجانا بھی اسے بدنام کردیتا ہے۔۔ اسکا قصور شاید یہی ہوتا ہے جلد مان جانا،جلد اعتبارکرلینا،جلد معاف کردینا اور جلد ہی خود کو موم کردینا۔۔ پر جب وہ سخت ہوجائے کوئی اسے نرم نہیں کرسکتا،،جب وہ خاموشی پر آئے کوئی اسے بلوا نہیں سکتا جب وہ قطع تعلقی پہ آئے تو اگلے بندے کو اپنے وجود پے شک ہونے لگتا ہے
Share To:

درمکنون

درمکنون ایک عورت کے لیے یہی کافی ہے

Post A Comment:

0 comments so far,add yours