اک عمر کا سفر جہاں گزرا،وہ گھر پرایا ہوجائے گا کیا؟؟؟؟
سونپ دیں گے مجھے اوروں کو،جدا مجھ سے آشیاں ہوجائے گا کیا؟؟؟
بیٹیاں پرایا دھن ہوتی ہیں؟؟؟؟
اس کا اندازہ وہی لڑکی لگا سکتی ہے جس کی بدائی ہو جائے۔۔مگر لڑکیاں کبھی پرایا دھن نہیں ہوتیں۔۔اس گھر سے جہاں بچپن گزارا جہاں زندگی کا ایک مکمل حصہ گزارا۔۔جہاں دکھ سکھ میں ہر پل وہیں سانس لیا۔۔۔جہاں آنکھ کھلتے ہی وہ رشتے ملے جنہوں نے اسے زندگی کی اونچ نیچ ،اتار چڑھاؤ،دھوپ چھاؤں،سردی گرمی۔۔۔
سب سے تحفظ دیا۔۔وہ رشتے جنہوں نے اسے عزت دی ۔۔پیار دیا۔۔مان دیا۔۔۔ایمان دیا۔۔۔ان سب سے کیسے وہ پرائی ہو جائے۔۔۔ شادی کے بعد وہ مائیکا چھوڑتی ہے مگر رشتہ نہیں۔۔
آج اپنی ایک تحریکی ساتھی اور بہترین دوست کو جب دلہن کے روپ میں دیکھا تو یک دم آنکھ بھر آئی۔۔نکاح کے پے پرز پر سائن کرنےکے بعد بے تحاشا سب عزیز اور سہیلیاں رو دیں یہ جانتے ہوئے کہ بیٹیاں کبھی پرایا دھن نہیں ہوتیں۔۔وہ تو گھر کا سکھ چین اور آنچل ہوتی ہیں۔۔وداع ہو کہ جہاں مرضی چلی جائیں کبھی پرائی نہیں ہو سکتیں۔۔بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں جس گھر میں جائیں گیں رحمتیں لائیں گی۔۔
میری دعا ہے اللہ میری در مکنون کو نئی زندگی میں بے پناہ پیار،عزت،،مان،،،بھروسہ اور تحفظ عطا کرے اور ہمیشہ ہمیشہ آباد رکھے


Post A Comment:
0 comments so far,add yours
ایک تبصرہ شائع کریں