عید اور بچپن
عید کا اصل مزہ تو بچپن میں آتا تھا۔اپنے آبائی شہر فاروق آباد کی بچپن کی عید ۔۔۔کتنا پیارا بچپن۔۔۔
رات کو رو دھو کے بہن سے تنکے سے مہندی لگوانا اور ڈیزائین بھی من پسند کا اور جب اپنی پسند پوری نہ ھونی تو تنکا لے کے خودی بیل بوٹے بنا لینا جب خود بھی نہ بنے تو اس امید پر سوجانا کہ صبح ٹھپے والی سے لگوالیں گے
جب سب سے عیدی لے کے پرس گلے میں ڈال کے پمپی پہن کے اور لڑکھڑاتے ہوئے چلنا۔۔
جب 2 روپے کے گلی میں آنے والے آسمانی جھولے لینا۔
آٹا دے کے اونٹ کی سواری لینا۔۔ 10 روپے کا فاروق آباد کا مشہور کاکا جی کا برگر کھانا اور 5 روپےکی پیپسی پینا۔۔
اور کبھی کبھا ر مشہور زمانہ فاروق آباد کی چھیکی کی ریڑھی کی چاٹ کھانا۔۔۔
پھر خوب کھیلنا سہیلیوں کے ساتھ۔۔۔
یاد ھے وہ سب ذرا ذرا تمہیں یاد ھو کہ نہ یاد ہو۔۔
کبھی فاروق آباد والی پھپھوکے گھر جانا۔تو کبھی جبھراں گاؤں جانا، تو کبھی شیخوپورہ ہاؤسنگ کالونی کا رخ کرنا۔۔۔کبھی ابو کے ساتھ ہرن مینار کی سیر تو کبھی لاہور گلشن اقبال چلے جانا۔۔۔
کیا دن تھے وہ بھی ۔۔۔۔۔


Post A Comment:
0 comments so far,add yours
ایک تبصرہ شائع کریں