حالات کا ایک جھٹکا انسان کو آسمان سے زمین پر لا گراتا ہے اور اپنی اوقات یاد دلا دیتا ہے کہ امیر آنکھوں سے اونچے اونچے خواب دیکھنے والو اگر ایسا ہوجائے تو کیا کروگے!!! ایک دن بھی چین سے نہ گزر سکا تو ساری عمر کیسے گزارو گے۔۔لہذا ہمیں زیادہ خوش فہمیوں میں نہیں رہنا چاہیے۔جتنی اوقات ہے اتنےہی خواب دیکھنے چاہیے۔جو نہیں ہوسکتا وہ کبھی نہیں ہوسکتا۔جوہوگابنابتائے ہوجائےگا۔ایک دن کی جدائی برداشت نہ ہوسکی تو ساری عمر کیسے برداشت ہوگی۔ایک دن جسے نہ دیکھ سکیں ساری عمربنا دیکھے کیسے گزرے گی تو کیوں نہ ابھی سے سب محدود کرلیاجائے اتنا کہ کچھ نہ ہونے سے قطعا فرق نہ پڑے کسی کے جانے سے یا ساتھ چھوڑدینے سے دکھ نہ ہو بھلے کسی کا منہ موڑ لینا ارادتًا ہویا ایک غلط فہمی،دوری تو دوری ہی ہوتی ہے کم ہویازیادہ،تعلقات جتنے محدود ہونگے اتنے ہی پائیدار رہیں گے!!
Share To:

درمکنون

درمکنون ایک عورت کے لیے یہی کافی ہے

Post A Comment:

0 comments so far,add yours