اور پھر ہمیں ایکسیلنٹ ایوارڈ شیلڈ بھی ملی 😊
جب ہماری بہت پیاری اور اچھی اور بہت قابل آئی ٹی نگران بشری سرور کا نام لیا گیا تو میں سٹال پر موجود تھی کہ نام سنتے ہی لائیو کوریج کرنے کے لیے فورا سٹیج کے قریب پہنچی۔کہ یہی تو ایک ہستی ہے جس کو لائیو کور کرنا میرا فرض بنتا تھا لوگوں کو بتلانا ضروری کہ ایسی ہستیاں بھی ہیں جو اپنے دنیوی کاموں کو ترک کرکے بناکسی ذاتی غرض کے دین کے لیے انتھک محنت کرتی ہیں جنہوں نے اپنے تھیسز کے وائوا کو مکمل اگنور کرتے ساری توجہ بس ایکسپو پر لگائی۔اور شاید اسی کا نتیجہ تھا کہ آج انکا وائیوا ٹھیک ہوگیا😌
یہی ہستی تھی جو دن رات آئی ٹی سٹال کی تیاری اورجمعیت کے کام سنبھالتی رہی بھوک پیاس کو سائیڈ کیے رکھا بس دماغ پر سوار تھا تو ایکسپو ایکسپو ایکسپو 🌷ہماری سختی تو بہرحال روز آتی رہتی تھی.😜پھر ہم نا چیز ہستیوں کو بھی بالآخر ایوارڈ مل گیا جس میں میرا نام تو شاید برائے نام ہی سمجھیے خیر میرے لیے یہ شیلڈ بس یادگاری شیلڈ ہے
بہرحال اس ایوارڈ کے لیے جمعیت طالبات کا شکریہ۔ جس نے بتایا کہ یہ اچھے کام پر مل رہی پر اتنی تسلی نہ ہوئی کہ جتنی تسلی اور خوشی اپنی آئی ٹی نگران کی طرف سے کھلائی جانے والی آئس کریم پر ہوئی 😍 جو انہوں نے اس لیے کھلائی کہ ہم نے اچھا کام کیا تب ہمیں تسلی ہوئی کہ واقعی ہم نے کام کیا😛بہت شکریہ آئس کریم کھلانے کا❤ اور حوصلہ افزائی کرنے کا۔ ویسے مجھے آئس کریم پسند نہیں اگر کھاؤں تو پگھلا کرکھاتی ہوں پر نگران ہم سے خوش ہوئی لہذاآئس کریم کھالی اور بناپگھلائے😝
آخر میں آپ سب سے خصوصی درخواست ہے کہ ہماری پیاری نگران کے اچھے رزلٹ کے لیے دعا کیجیے گا۔شکریہ
#SEEGujrat


Post A Comment:
0 comments so far,add yours
ایک تبصرہ شائع کریں