دعائیں کب کس گھڑی کس حق میں قبول ہوں اللہ ہی بہتر جانتاہے۔کون جانتاہے کہ کس کے نصیب میں کون لکھ دیا گیا ہےاور کب اسکو سونپ دیا جائےگا۔۔ گزشتہ رمضان کچھ دعائیں ایسی تھیں جو تڑپ کر مانگیں قبل از افطار ،تہجد کے اوقات میں،جمعے کے روز حتی کہ پورا رمضان ہی ایک دعا شدت سے مانگی جس کا ثمرحالیہ رمضان میں میرے پاس ہےجو میرے نام لکھ دیاگیاہے۔دعائیں قبول ہوئیں ۔نصیب مل گئے کوئی کسی کے نام ہوگیا۔۔ سب اچانک غیر متوقع ہوااورناقابل یقین!!!
گزشتہ رمضان میں دلجمعی سے صالح ساتھی کو پانے کی دعاؤں میں تڑپ رہی تھی کون جانتا تھایہ دعائیں کس شخص کے حق میں قبول ہونگیں۔دو انسان ایک دوسرے کے لیے بالکل اجنبی بالکل انجان مگر اللہ نے کیسے کیسے سبب بنائے کہ اب سوچتی ہوں تو یقین نہیں آتاکہ ایسا بھی ہوسکتاتھا۔فرید رزاقی کو فیس بک کے توسط سے کچھ کچھ تو جانتی ہی تھی۔مگر اتنا نہیں جانتی تھی کہ کون ہیں کہاں رہتے کیاکرتے ہیں۔۔ بس جماعتی تعارف ہی موجود تھا یہ معجزہ تو تب رونما ہوا جب ایک جماعتی ساتھی نے ان سے رشتے کے متعلق بات کی جب میں بالکل ہکابکارہ گئی کہ کہاں یہ ہستی اور کہاں میں ناچیز!!!

بہرحال رمضان کی دعائیں قبول توہونی ہی تھیں۔سو ہوگئیں۔۔ اس رمضان انکو پاکر یوں لگتا ہے ساری دعائیں قبول ہوگئیں کوئی بھی حاجت باقی نہیں رہی کوئی طلب کوئی مانگ نہیں رہی یعنی صرف ایک ہی شخص سے میری ساری مانگیں جڑی تھیں ایک ہی شخص میرا کل سرمایہ تھا اب مل گیا تو کوئی طلب باقی نہ رہی اس رمضان میں اپنی دلی کیفیت سے یہی اندازہ لگارہی ہوں کہ اللہ نے شوہر کے رشتے میں ہی ساری بھلائیاں، حاجتیں ،ضرورتیں،تحفظ،فکریں،خوشی وسکون رکھاہے۔جب تک یہ رشتہ نہیں تھاتب تک فکر،پریشانی،بےاطمینانی،عدم تحفظ کا احساس،اکیلاپن تھا، اس رمضان اس سکون کو پاکرایسا اطمینان ہے جو گزشتہ کسی رمضان نصیب نہیں ہوا۔شاید اس وجہ سے بھی کہ آدھا دین تحفظ میں آگیا ہے۔لہذا دعاؤں کا یہ سلسلہ اس رمضان بھی جاری رہے گاکیونکہ مجھے اپنی دعاؤں کےاس ثمر پر دوام چاہیے!!!

Post A Comment:
0 comments so far,add yours
ایک تبصرہ شائع کریں