شادی زاد راہ ہے منزل نہیں۔یہ تو اللہ کو پانے کا محض ایک راستہ ہے منزل ہرگز نہیں ہے منزل اللہ ہے۔اس پیارے ساتھی کے ساتھ اللہ تک پہنچنا ہےدونوں نے مل کے اللہ کو پانا ہے۔ہم دونوں کی منزل اللہ ہےاسکی جنت ہےاقامت دین کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔تمام قرابت داروں کا بےحد شکریہ میری شادی کو سادہ بنانے میں میرا ساتھ دیا گو کہ مکمل طور پہ رسومات کا خاتمہ تو نہ ہوسکا مگر میرے خاندان و برادری کی یہ پہلی انوکھی شادی تھی جس میں نوے فیصد رسمیں ٹوٹیں۔یہ کام میرے لیے مشکل تھا بہت مشکل تھا دو ماہ کی صلوۃ حاجت نے میرے اندر وہ طاقت پیدا کی کہ رسموں کو توڑنے میں کسی کی پرواہ نہ ہوئی۔شادی کی تیاری سے لےکرولیمے تک کوشش رہی رسمیں ٹوٹتی چلی جائیں۔امی اور بہنوں سے ان بن چلتی رہتی تھی پھر بھی انکا بےحد تعاون رہا۔بحرین سے آئے ماموں ممانی اور پاکستان میں مقیم دیگر رشتے داروں سے سوالات کی امید تھی پر جب کہہ دیا گیا کہ مکمل سادگی سے شادی کرنی ہے تو سب نے خاموشی اختیار کی اور میرا ساتھ دیا۔رسمیں توڑنے میں سب سے مشکل کام یہ تھا کہ دلہن بن کر شمع محفل بننے سے پرہیز کرنا تھا جو کہ سب کی ناراضگی کے ساتھ کامیاب ترین رہا کچھ میری طبیعت کا اثر اللہ نے بیماری عطاکرکے اس قابل ہی نہ رکھا کوئی دلہن بنا دیکھ سکتا یا اسٹیج کی زینت بن کر ہر ایری غیری آنکھ کاتارا بناجاسکتا ۔برات پہ اسٹیج پر پردے کے ساتھ چند منٹ بیٹھنا اور اس پر بھی ہجوم کا واویلا ،پردے کے بیچ کبھی دائیں جانب سے پردہ اتارنے کی آواز تو کبھی بائیں جانب کوئی سامنے سے آکر پردہ اتارنے چاہتا تو کوئی پیچھے آکر منت کرتا۔ پر کوئی کیا جانتا کہ پردے میں چھپی یہ عاشقہ اپنے مزاجی خدا کے سوا کسی کو بھی نظارہ کرواکے تسکین نہیں دے گی۔جس کے لیے سجی سنوری دلہن بنی ہے حق اسی کا ہے کہ وہی دیکھے۔اس موقع پر حضور والا مزاجئ خدا کی آواز نے دلی تسکین عطاکی گویا ساری دنیا سمٹ آئی میرے پردے کا دفاع کرتےسب کو منع کردیا، یوں چند منٹ بعد سب خاموش ہوکر مجھے میرے حال پر چھوڑ دیتے ہیں اور اس طرح میں نمائش سے بچ جاتی ہوں۔اب اگلا مشن ولیمے پر بھی دکھاوے سے بچنا تھا اس پر مجھے قطعی محنت نا کرنی پڑی بیماری رحمت بن کر اتری ہیضے اور سردی نے اسٹیج پر ایک منٹ بعد ہی نیچے اتاردیا یوں سارا فنکشن اسٹیج کے ساتھ لگے صوفے پر گزرا وہیں مائیکے والوں سے ملن ہوگیا اگرچہ کہ ولیمے پر بھی تصاویر بنوانے کا ہنگامہ برپارہا اسٹیج پر زینت بن کر دلربائی کا شورمچا رہا پر مجھے لوگوں کو یہ یقین دلانا تھا کہ دلہن کوئی شو پیس نہیں جسے اسٹیج پر بٹھا کر لوگوں کو سلامی کے بدلے دکھادیا جائے،دلہن دیکھو اور سلامی دو۔ولیمے پر بھی میرے شوہر کا بےحد تعاون رہاتصاویرنا بنوانے سے دلہن کی نمائش نا ہونے تک میرا ساتھ دیتے رہےقدم قدم پر انکے ساتھ نے میرے مشن کی تکمیل کی اور اس وعدے کو پوراکیا کہ ہم رسموں رواجوں کو توڑ کر سادگی سے شادی کریں گے۔
Home
Unlabelled
زاد راہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)


Post A Comment:
0 comments so far,add yours
ایک تبصرہ شائع کریں