بہت افسوس و دکھ کا مقام ہے کہ اتنی بڑی حقیقت اللہ کی آزمائش اپنی آنکھوں سے دیکھ کر بھی ہم رجوع الی اللہ نہیں کررہے میڈیا پر بےحس انسانوں کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے آفت شاید انکی وجہ سے ہی بڑھ گئی ہے مساجد تو بند ہوگئیں پر میڈیا پر چلنے والے روزانہ و ہفتہ وار پروگرام ہر نئی قسط کے ساتھ ویسے ہی چل رہے جیسے پہلے تھے۔مزاحیہ پروگرام ہوں یا ٹاک شوز ڈرامہ ہو یا کسی فاحشہ،بدکردار،گلوکار یا فنکار کا انٹرویو کہیں پر بھی خوف خدا نظر نہیں آرہا۔ میڈیا جسمانی حفاظت سے آگاہ کررہی ہے پر کہیں پر بھی توبہ استغفار،رجوع الی اللہ کا ذکر نہیں ہے صبح و شام بلاؤں سے حفاظت کی دعائیں نہیں سکھائی جارہیں۔ لوگوں میں خوف پھیلایا جارہا ہے مگر اللہ سے رحمت کی امید نہیں دلائی جارہی۔۔ آخر یہ قوم کب سدھرے گی۔کیا ہم بھی بنی اسرائیل جیسے نہیں؟

Share To:

درمکنون

درمکنون ایک عورت کے لیے یہی کافی ہے

Post A Comment:

0 comments so far,add yours