نہ میاں بیوی،نہ منگیتر،نہ کزن،نہ ہی دوست۔۔۔ یہ باپ اور بیٹی ہیں جنہوں نے ایک شادی پر واہیات گانوں پرواہیات ڈانس کیا۔۔ کل کوبہن بھائی ،ماں بیٹا بھی آجائیں گے،ممکن ہے بھابھی اپنے شوہرکی بجائے دیور یاجیٹھ کےساتھ بیہودہ رقص کررہی ہو کیااب اولاد کودینے کےلیے بس یہی کچھ رہ گیا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: کسی باپ نے اپنی اولاد کو کوئی عطیہ اور تحفہ حسن ادب اور اچھی سیرت سے بہتر نہیں دیا۔ (جامع ترمذی)
آج کے باپ اپنی اولاد کو کیادےرہے ہیں میوزک سےلگاؤ ڈانس کی تربیت،فحاشی میں مدد ۔۔ ناشرم رہی نا حیاء، میں قربان جاؤں اپنے رسول ؐ پر کیافرماتے ہیں جب حیاء نا رہے پھرجومرضی کرو۔۔ توآج کے ماں باپ کررہے جوانکواچھالگتا۔۔وہ نہیں کرتے جو سنت ہے وہی کریں گے جو سوسائٹی چاہ رہی۔شرم کے مارے پورا کلپ نادیکھاگیا پھرکمنٹس پڑھے کہ کوئی کہہ رہاہویہ باپ اور بیٹی نہیں۔۔جب ہرجگہ سےتصدیق ہوگئی کہ یہ باپ اور بیٹی ہی ہیں تودل دکھی سےدکھی ہوگیا کہ آج کل کے باپوں کو بیٹی کی ناعزت کی پرواہ نا نام کی۔۔ افسوس! بیٹی کو حیاءداری بلوغت سے پہلے سیکھانی چاہیے جب باپ ہی بےحیاء ہو عقل پرپردہ پڑاہو بچی بچی کہہ کر وقت کوگزار دے یہی بچی جب جوان ہو تووحشی درندوں کا نشانہ بن جائے۔۔
پاکستان کامستقبل بہت بھیانک نظرآرہاہے ہمارے ملک میں میوزک،ڈانس بہت عام ہوگیاہے،آپ سٹوریزکھولیں یاریلز ہرجگہ میوزک میوزک ناچ ناچ۔۔ نبی پاکؐ کےفرمان کےمطابق جب بھی کسی قوم میں بے حیائی (بدکاری وغیرہ) علانیہ ہونے لگتی ہے تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں جو ان کے گزرے ہوئے لوگوں میں نہیں ہوتی تھیں۔‘کیاآج ہم عجیب عجیب بیماریوں میں مبتلا نہیں؟ آج آپ اسپتالوں کا چکر لگائیے کچھ وقت گزاریے دیکھیے کس کس طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
اولاد سےبڑھ کر توکچھ بھی نہیں۔۔۔ کچھ بھی نہیں۔۔۔ قرآن کہتا ہے یہ اولاد توآزمائش ہے واقعی آزمائش ہے اولاد کچھ ایسا کہتی جوشریعت سےہٹ کرہو وہیں والدین کا دل پگھل جاتا کہ بچہ ضدکررہا جب کہ اس وقت کونہیں اس سےپیداہونے والے مستقبل کےمسائل کودیکھنا چاہیےکہ آج یہ خواہش پوری کردی کل کو اسکی زندگی پرکیااثرپڑےگا۔ آپ جو بیچ بوئیں گے وہی فصل نکلے گی چنے کا بیچ ڈالنے سے سونا نہیں اگل سکتا۔بچپن میں بچےکوجوسیکھائیں گے تاعمر وہ اسکےساتھ رہےگا۔


Post A Comment:
0 comments so far,add yours
ایک تبصرہ شائع کریں