میرے ایک واٹس ایپ گروپ "ماں اور بچہ" کے توسط سے ایک ماں نے مجھے میسج کیا کہ "میرا بچہ سات سال کا ہے ویسے تو بہت سلجھا ہوا اور کہنا ماننے والا ہے شرارتی نہیں پر سکول میں یا گھر میں کوئی بچہ آجائے اسکےساتھ مل کر شرارتیں کرتا ہے اور کہنا نہیں مانتا۔میں بہت پریشان ہوں کوئی حل بتائیں میں نے تو چالیس روزوں کی منت بھی مان لی ہے"
پہلے تومیں سوچتی رہی کہ شاید اس نے پچیس لکھنا تھا غلطی سے سات سال لکھ دیا ہو پھر سوچا ایساکونسا سنگین جرم اس سات سال کے بچے نےکردیا جس پر چالیس روزوں کی منت مانگ لی ۔۔حد ہے بھئی۔۔ ہم مائیں شاید چاہتی ہیں بچہ پیداہوتے ہی پچیس تیس کا ہوجائے کہ اسکی شرارتیں نہ دیکھنی پڑیں۔۔ یا ایسا عقل والا ہوجائے کہ بچہ کہلانےکےلائق نہ رہے۔ آخر چھوٹی عمر کے بچوں سے ہم بڑی بڑی توقعات کیوں کرتے ہیں۔

.jpeg)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours
ایک تبصرہ شائع کریں