جب آپ کو لگےکہ آپ دین/دنیا کا کام بہت اچھا کررہے ہیں،آپکے کام اورصلاحیتوں کی ہرکوئی تعریف کررہاہے،آپکو اپنا آپ اچھالگنےلگ جائے آپ محسوس کریں کہ آپ جیسا کام یا سوچ یا منصوبہ یا مشورہ کوئی نہیں کرسکتا،جب آپ کے اندر خود کو پسند کرنے کی چیونٹی چپکے سے داخل ہوجائے،جب آپ اپنی تصاویر کو،ایک ایک ادا سے لی گئی سیلفیوں کو بہت پسند کرنےلگ جائیں،جب آپکو اپنی عقل پرناز ہونےلگے،جب فخر کرنے لگیں کہ سمجھداری آپکاشیوہ ہےتو ٹھہریے رک جائیں ایک پل کوسوچیں کہیں تکبرمیں مبتلا تونہیں ہوگئے۔۔۔ آپ جانتے ہیں نا رائی کے دانے برابر بھی تکبر جہنم میں ڈال دےگا۔۔ آپ چاہتے ہیں کہ سب آپکی تعریف بھی کریں اور یہ سوچ آپ کودل ہی دل میں خوش بھی ناکرے تو یہ دعا روزانہ تین بار پڑھ لیاکریں

کنزالعمال

باب: ریا کار پر جنت حرام ہے

حدیث نمبر: 7503


ترجمہ:

٧٥٠٣۔۔۔ تم لوگوں میں شرک (کی باطنی بیماری) چیونٹی کی چال سے زیادہ مخفی ہے اور تمہیں ایک ایسی بات بتاؤں گا جب تم اسے کرلو گے تو چھوٹا بڑا (ہر قسم کا) شرک تم سے دور ہوجائے گا، تم ان کلمات کو تین بار کہہ لیا کرو: 

 اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِکَ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَيْئًا وَّاَنَا اَعْلَمُُ بِهِ وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَآ اَعْلَمُ

 

 اے اللہ! میں اس بات سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ دانستہ طور پر شریک ٹھہراؤں اور نا واقفیت کی بنا جو کچھ ہو اس کی معافی چاہتا ہوں۔ (ابو یعلی عن ابی بکر)

Share To:

درمکنون

درمکنون ایک عورت کے لیے یہی کافی ہے

Post A Comment:

0 comments so far,add yours